تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:24

قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ: سندھ ٹیم کے ٹرائلز پیر کو ہوں گے

جنگ نیوز -
کراچی …قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے سندھ کی ٹیم کے ٹرائلز پیر کو کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ ٹرائلز کی نگرانی سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جان محمد اور پی ایف ایف کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن سعدیہ شیخ کریں گی۔ ٹرائلز میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کی کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام چار بجے دو تصاویر، شناختی کارڈاور بے فارم کی فوٹو کاپی کے ہمراہ رپورٹ کریں۔ ساتویں قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ 19 ستمبر تے 2 اکتوبر تک اسلام آباد کے جناح فٹ بال اسٹیڈیم میں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.