4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:24
ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر کے والد سید حیدر رضا انتقال کر گئے
جنگ نیوز -
لاہور…ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر کے والد سید حیدر رضا لاہور میں انتقال کر گئے ہیں، وہ جگر کے کینسرمیں مبتلا تھے۔ذوالقرنین حیدر کے والد سیدحیدررضا طویل عرصے سے بیمارتھے۔ذوالقرنین حیدر جب ٹیم کو چھوڑ کر انگلینڈ چلے گئے توان کی بیماری میں مزید اضافہ ہوتا چلا گیا۔سید حیدررضا لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رہے عید سے پہلے انہیں کومے کی حالت میں ماڈل ٹاون کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں وہ اتوار کی صبح انتقال کر گئے۔انہوں نے چاربیٹوں اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔