تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:40

فیصل آباد میں بارہ روز قبل اغو اہونیوالا شخص بازیاب نہ ہوسکا

جنگ نیوز -
فیصل آباد میں بارہ روز قبل اغو اہونیوالا شخص بازیاب نہ ہوسکا

فیصل آباد…فیصل آباد میں بارہ روز قبل اغو ہونے والا شخص اب تک بازیاب نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ محلہ پیر پنج کے رہائشی 40 سالہ دلدار حسین کو 12 روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ مغوی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کی جانب سے ڈھائی لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا ہے جو مختلف نمبروں سے فون کر کے تاوان کی رقم نہ ملنے پر مغوی کے گردے فروخت کرنے اور جان کی ضمانت نہ دنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔مغوی کی ضعیف والدہ بیٹے کی تصویر اٹھائے اسکی راہ تک رہی ہے۔ پولیس نے مغوی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزموں کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.