5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:40
طرابلس:قذافی کے قریبی ساتھی جنرل احمد عبداللہ گرفتار
جنگ نیوز -
طرابلس:قذافی کے قریبی ساتھی جنرل احمد عبداللہ گرفتار
طرابلس… طرابلس سے معمرقذافی کے قریبی ساتھی جنرل اور ملٹری کالج کے سربراہ احمد عبداللہ آن کو گرفتار کرلیا ہے۔نیشنل موومنٹ آف لبریشن کے رہ نما وسیم صالح ابوGharara نے کہاکہ معمر قذافی کے ساتھی احمد عبداللہ آن کو طرابلس سے گرفتار کیا ہے،ان کا کہنا تھاکہ احمد عبداللہ سے معمرقذافی کی رو پوشی کے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ان کا کہناتھاکہ احمد عبداللہ نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی تاہم گرفتاری کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی۔احمد عبداللہ معمر قذافی کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہیں وہ فوجی جنرل ہونے کے علاوہ ملٹری کالج کے سربراہ بھی ہیں۔