5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:40
صادق آباد: مظہر فرید کالونی سے کراچی کا مبینہ ٹارگٹ کلر زیر حراست
جنگ نیوز -
صادق آباد: مظہر فرید کالونی سے کراچی کا مبینہ ٹارگٹ کلر زیر حراست
رحیم یار خان…رحیم یار خان کے قریب صادق آباد کی مظہر فرید کالونی سے کراچی کا مبینہ ٹارگٹ کلر کو حراست میں لے لیا گیا ہے سٹی تھانہ صادق آباد کے اے ایس آئی الطاف حسین کے مطابق ملزم کا نام طاہر اعوان ولد اسلام ہے اور الفلاح تھانے کراچی کا اشتہاری ہے اور ملزم کو لیجانے کے لئے کراچی سے پولیس پارٹی روانہ ہے ملزم نے ٹی شرٹ پینٹ اور ٹوپی پہنی ہوئی ہے ملزم کا تعلق ایک سیاسی پارٹی سے ہے ،ملزم کو صادق کی مظہر فرید کالونی سے حراست میں لیا گیاہے کراچی پولیس کے مطابق ملزم اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب ہے اور اشتہاری ہے۔