5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:55
چین میں ٹول پلازہ پر شہد کی ہزاروں مکھیوں کا حملہ
جنگ نیوز -
بیجنگ…چین کے سی چوان صوبے کے ایک ٹول پلازہ پر شہد کی ہزاروں مکھیوں نے حملہ کردیا۔شینگ ڈو ٹول پلازہ پراچانک ہزاروں کی تعداد میں شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا۔مکھیوں کی یلغار کی وجہ سے گزرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور اور ٹول پلازہ کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مکھیوں نے ٹول پلازہ کے تقریبا ہر حصے پر قبضہ کرلیا اور کئی لوگوں کو ڈنگ مارکر زخمی بھی کردیا۔ مکھیوں کے حملے نے جہاں لوگوں کو متاثر کیا وہیں ٹول پلازہ سے گزرنے والی گاڑیوں کی آمدورفت میں بھی خلل پڑا۔