تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:7

چنیوٹ:مسافربس اور ٹرک میں تصادم،6افراد جاں بحق،30زخمی

جنگ نیوز -


چنیوٹ…چنیوٹ کے قریب تیز رفتار بس ریت سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 6 افراد جاں بحق اور30 مسافر زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ملتان سے اسلام آباد جانے والی بس موضع بخاریاں کے قریب ڈرائیور کونیند آنے کے باعث سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جاں بحق ہونے والوں میں بس کے کنڈیکٹراور باپ بیٹے سمیت 6 افراد شامل ہیں،زخمیوں کو فوری طور پر الا ئیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.