5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:18
کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین کی سردار خلیق کے انتقال پر سردار عتیق سے تعزیت
جنگ نیوز -
پیرس…رضاچوہدری …چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے سابق صدر آزادکشمیراور کہنہ مشق کشمیری سیاستدان سردارقیوم خان کے بڑے فرزند سردارخلیق احمد خان کی وفات پران کے آبائی گاؤں دھیرکوٹ جاکرمرحوم کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارعتیق احمدخان سے تعزیت اور افسوس کا اظہارکیا۔علی رضاسید ان دنوں پاکستان اور آزادکشمیرکے دورے پرہیں۔وہ کچھ دیرسردارعتیق احمدخان کے ساتھ رہے اور مرحوم کے خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطاء کرے۔ سردارقیوم خان کے بڑے فرزند سردارخلیق احمد نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ سیاست سے دور رہ کر گزارا۔ وہ نوے کی دہائی کے آغازمیں وزیراعظم آزادکشمیرکے مشیررہے لیکن بعد میں سیاست سے کنارہ کش ہوگئے تھے۔