تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:18

کراچی: گودھرا میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن ختم

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے علاقے گودھرا میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اب تک 5 افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت 7 افرادذخمی ہوگئے جبکہ پولیس و رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔ علاقے میں جاں بحق دو افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، رینجرز کا سرچ آپریشن اور محاصرہ ختم ہوگیا، تاہم کشیدگی برقرار ہے۔پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے گودھراں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والکے افراد میں 22 سالہ سہیل ایوب،35 سالہ عبدالاسمعیل،26 سالہ نور محمد،30 سالہ محمد یوسف اور 56 سالہ ایوب مجید شامل ہیں جبکہ فائرنگ میں خاتون سمیت سات افرادذخمی ہوگئے۔مسلح تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔نامعلوم افراد نے شدید ہوائی فائرنگ کی اور دوکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔اسکے بعد پولیس و رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔پولیس اور رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران متعددافراد کو زیر حراست بھی لے لیا گیا۔دوسری جانب آپریشن کے باعث علاقہ مکین اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے اور صبح کے اوقات میں کھلنے والی دوکانیں اور کاروبار بھی بند رہا اور اسکول،کالجز اور دفاتر کو جانے والے افراد بھی سخت پریشانی کا شکار رہے تاہم کام پر جانے والے افراد کو تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دیدی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.