5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:48
یو ایس اوپن: اینڈی مرے اور رافیل نڈال چوتھے راوٴنڈ میں پہنچ گئے
جنگ نیوز -
نیویارک… برطانیہ کے اینڈی مرے اور اسپین کے رافیل نڈال یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راوٴنڈ میں پہنچ گئے، نیویارک میں جاری ایونٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں فورتھ سیڈ اینڈی مرے نے اسپین کے فیلیسیانو لوپیز کو چھ ایک، چھ چار اور چھ دو سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ امریکہ کے اینڈی راڈک، اسپین کے رافیال نڈال اور امریکہ کے ڈونلڈ ینگ بھی چوتھے مرحلے میں جگہ بناچکے ہیں۔دوسری جانب خواتین ایونٹ میں روس کی ویرا زونا ریوا اور آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوزر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔