5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:48
مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید تین دن تک جاری رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی…ملک کے اکثر جنوبی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو مزید تین دن تک جاری رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سندھ میں مزید سیلابی صورت حال پیدا ہونے اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب،بالائی خبیرپختونخواہ، سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش قلات میں 48 ملی میٹر ہوئی، حیدرآباد میں 29، نواب شاہ 25، میرپورخاص 17، مٹھی 12، بدین،چھور،ٹھٹہ 6 ملی میٹر بارش ہوئی، اوکاڑہ 19، فیصل آباد 15، ساہی وال10 جھنگ 9، بہاول نگر 08، کاکول و ٹوبہ ٹیک سنگھ 7، اسلام آباد و مری 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ، کوٹلی میں 20 ملی میٹر،مالم جبہ 18، راولاکوٹ 11، ڈی آئی خان میں 08 ملی میٹر بارش ہوئی ، آئندہ 24 گھنٹوں میں ہزارہ ڈویڑن، کشمیر، بالائی پنجاب میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ، سندھ ، مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مزید 2 سے 3 روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان، شدیدبارشوں سے سندھ میں مزید سیلابی صورت حال اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔