تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:48

9/11کے بعد دنیا بھر میں35ہزار دہشت گردوں کو سزا سنائی گئی

جنگ نیوز -


کراچی…رفیق مانگٹ…دنیا بھر میں ورلڈ ٹریڈ سینٹرکے حملوں کے بعد رواں دہائی میں مبینہ طور پر119044 دہشت گرد گرفتارہوئے جن میں35ہزار سے زیادہ کو دہشت گردقرار دے کر سزا سنائی جا چکی ہے۔ امریکی اخبار’بوسٹن گلوب‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں9/11کے حملوں کے بعد دنیا بھر میں اس دہائی میں دہشت گردی کے جرم میں35ہزار افراد کو سزا سنائی گئی۔گیارہ ستمبر کے حملوں سے قبل ہر سال بہت کم افراد کودہشت گردوں کے طور پر قید کی سزا سنائی جاتی تھی۔ درجنوں ممالک سیاسی اختلاف رائے کو روکنے کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو استعمال کرتے ہیں۔ اخبار نے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ دنیا بھر کی کل آبادی کے ستر فی صد حصے کے 66ممالک میں انسداد دہشت گردی کے لئے 119,044 گرفتاریاں عمل میں آئی جن میں35,117 کو دہشت گرد ی کے جرم میں سزا سنائی گئی۔ ان میں سے2934گرفتاریاں امریکا میں ہوئی اور2568کو دہشت گرد قرار دے کر سزا دی گئی۔دہشت گردی کے جرم میں سزا سنائے جانے والوں کی نصف سے زیادہ تعدا صرف دو ممالک چین اور ترکی کی ہے ۔ صرف ترکی میں دہشت گردی کے جرم میں12897افراد کو سزا ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.