تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:41

دہشت گردی کیخلاف جنگ نے امن کیلئے خطرہ پیدا کردیا، بھارتی میڈیا

جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارتی میڈیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو امن کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ دس سالہ جنگ نے دنیاکا نقشہ تبدیل کردیا، افغانستان، عراق سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بنے جن میں 35ہزار سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں۔ امریکا اس جنگ میں اب تک اربوں ڈالر خرچ کرچکا ہے۔ بھارت کے ایک مقامی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں کہاگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ نے 10سالوں میں دنیا کانقشہ تبدیل کردیا جبکہ اس جنگ کا مقصد دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا تھا، گزشتہ ایک دہائی میں امریکی اتحادی افواج نے دنیا کے مختلف حصوں میں 12مواقعوں پر مداخلت کی اور ادھم مچایا۔ افغانستان میں امریکا کی حالیہ جنگ کی وجہ سے 27سو سے زائد اتحادی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ4474 سے زائد امریکی فوجی عراق جنگ میں ہلاک ہوئے اور اس سے بھی کئی زیادہ لوگ نائن الیون حملوں میں مارے گئے جبکہ عراق افغانستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد دہشت گردی یا دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بھینٹ چڑ گئے۔ نائن الیون کے بعد دنیا کے کئی ممالک میں300 سے زائد مرتبہ دہشت گرد حملوں میں ہزاروں افراد کی ہلاکت بھی اس جنگ کا حصہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.