8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:22
بلاوایو ون ڈے ،پاکستان کا زمبابوے کو میچ جیتنے کیلئے 248 رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
بلاوایو...ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 247رنز بنائے اور اس طرح زمبابوے کو میچ جیتنے کیلئے248رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف ایک کے مجموعی اسکور پر اوپنر عمران فرحت بغیر کوئی رنز بنائے آوٴٹ ہو گئے، جبکہ محمد حفیظ74کے مجموع اسکور پر 26رنز بنا کر اوتسیاکا شکار بنے۔ پاکستان کی طرف سے کامیاب ترین بیٹسمین یونس خان ثابت ہوئے جنہوں نے 9چوکوں کی مدد سے 78رنز بنائے اور رن آوٴٹ ہوئے۔ دوسرے نمایاں ترین بیٹسمین کپتان مصباح الحق رہے جو ایک چھکے اور 3چوکوں کی مدد سے 54رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ زمبابوے کی طرف سے کامیاب ترین بولر پرائس اور مپوفو رہے جنہوں نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔