تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:50

پالی کیلے ٹیسٹ: سری لنکا ،آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں 174رنز پر ڈھیر

جنگ نیوز -


پالی کیلے . . . . . سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پوری ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پالی کیلے میں ہونے والے میچ کے پہلے دن سری لنکا کی بیٹنگ لائن شدیدمشکلات سے دوچار رہی ، پوری ٹیم 174رنزپرآوٴٹ ہوگئی، اینجلومیتھیوز 58 اور سنگاکارا 48 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ رائن ہیرس نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ ٹرینٹ کوپ لینڈ، نیتھن لائن اور مچل جانسن نے دو دو وکٹ حاصل کیں، جواب میں آسٹریلیا نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک بغیرکسی نقصان 60رنزبنائے۔شین واٹسن 36اورفلپ ہیوز نے 23رنزبنائے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.