تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:50

کراچی اسٹاک ایکسچینج : انڈیکس نے 11300 پوائنٹس کی سطح پر برقرار

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاوٴ کا شکار رہیں تاہم انڈیکس نے گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح کو برقرار رکھا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس گیارہ ہزار417 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ مگر انڈیکس زیادہ دیر تک اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔ کاروبار کے اختتام پر کیا یس ای 100 انڈیکس 18پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار347پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم9 کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 38پیسے اضافے کے ساتھ 12 روپے42 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار935 پوائنٹس پر بند ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتارچڑھاوٴ کا یہ سلسلہ کل بھی جاری رہ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.