تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:50

فیصلوں پر تنقید : پی سی بی جاوید میانداد پر برہم، پھر شوکاز نوٹس دے دیا

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . پاکستان کرکٹ بورڈ اور جاوید میانداد کے درمیان ایک بار پھر محاذ آرائی شروع ہوگئی ہے۔ سابق کپتان نے پی سی بی کی انتظامیہ اور فیصلوں کو تنقیدکا نشانہ بنایا تو پی سی بی جواباًانہیں شوکاز نوٹس داغ دیا۔ پی سی بی کی جانب سے اپنے ہی ڈائریکٹر جنرل کوڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق جاوید فوری طور پر اپنے بیان کی وضاحت پیش کریں بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سابق کپتان جاوید میانداد نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں پی سی بی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے نوے فیصد اقدامات قومی کرکٹ کی تباہی کاباعث بن رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.