تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:50

ٹور ڈی اسپین کا 17واں مرحلہ برطانیہ کے کرس فروم کے نام رہا

جنگ نیوز -


میڈرڈ . . . . . ٹور ڈی اسپین کا 17واں مرحلہ برطانیہ کے کرس فروم کے نام رہا۔ ایونٹ میں اب صرف چار مرحلے باقی رہ گئے ہیں۔ اسپین میں ہونیوالی سائیکل ریس کے 17ویں مرحلے میں برطانیہ کے کرس فروم نے شاندارکارکردگی دکھائی اورمقررہ فاصلہ چار گھنٹے باون منٹ اوراڑتیس سیکنڈز میں طے کرکے مرحلہ جیت لیا۔ایک سیکنڈ کے معمولی فرق سے اسپینش سائیکلسٹ یوآن جوز کوبو دوسرے اورہالینڈ کے بوک مولیما تیسرے نمبر پر رہے،مجموعی برتری کے مالک یوآن جوز کوبو کو قریب ترین حریف پر13سیکنڈز کی مجموعی برتری حاصل ہے ،کرس فروم دوسرے اور بریڈلے وگنز تیسرے نمبر پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.