8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:50
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کل بھارت سے پنجہ لڑائے گا
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . . . پہلی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا اہم ترین میچ کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا، پاکستان ٹیم ڈرا کی صورت میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیگی ، چین کے شہر اورڈس میں جاری ایونٹ میں پاکستان ٹیم 9پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے،پاکستان نے چارمیں سے تین میچز میں کامیابی حاصل کی،اسے واحد شکست جاپان سے ہوئی ہے، بھارت کا8پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبرہے، پاکستان نے میچ جیت لیا یا برابر کیا تو اسے فائنل میں انٹری مل جائے گی،شکست کی صورت میں اسے جاپان اورکوریا کے میچز پرانحصارکرنا ہوگا۔ جاپان کے 7، کوریا کے 6 پوائنٹس ہیں۔