8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:50
باکسر عامرخان کی امریکی وزیرخارجہ کے عشائیے میں شرکت
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گزشتہ روز وائٹ ہاوس واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے دیئے ہوئے عشائیے میں شرکت کی۔لائٹ ویلٹر ویٹ باکسنگ کے عالمی چمپئن عامر خان ان دنوں امریکامیں مقیم ہیں ۔ گزشتہ روز انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں شرکت کی۔ سوشل ویب سائٹ پرعامر خان نے بتایا کہ ہلیری کلنٹن نے ان کی صلاحیتوں کوخوب سراہا ہے،امریکی وزیرخارجہ نے امریکا میں مقیم مسلمان کھلاڑیوں کو خصوصی دعوت پرمدعو کیا