8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:2
ویسٹ انڈین ویمنز نے پاکستانی ٹیم کو دوسرا ٹی 20بھی ہرادیا
جنگ نیوز -
سینٹ اینڈریوز . . . . . ویسٹ انڈیز میں پاکستان ویمنز کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈین ویمنز نے پاکستان ویمنز ٹیم کو چار وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں دو،صفر کی برتری حاصل کرلی۔سینٹ اینڈریوز میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم صرف 65رنز پرڈھیرہوگئی ،قنیطہ جلیل 19 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے انیسہ محمد نے چارکھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔جواب میں ویسٹ انڈین ویمنز نے ہدف اٹھارویں اوور میں چھ وکٹ پرحاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیزویمن کو چار میچز کی سیریز میں دو صفر کی سبقت حاصل ہے۔