8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:2
کشمیر کے معاملے پر پاکستان بھارت سے زیادہ آگے ہے،عمر عبداللہ
جنگ نیوز -
سری نگر . . . . . وکی لیکس سے کے مراسلے کے مطابق دو ہزار پانچ میں مقبوضہ کشمیر کے موجودہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان بھارت سے زیادہ آگے ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ڈبے سے باہر نکل کر سوچنا ہوگا۔ یہ بات عمر عبداللہ نے اس وقت کہی تھی جب ان کی جماعت نیشنل کانفرنس میں اپوزیشن میں تھی۔ امریکی سفارت کار Burton Danسے ملاقات میں عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ دہلی سرکار ، کشمیر کے معاملے پر ایک جگہ آکر رک گئی ہے۔ پاکستان اس تنازع کے حوالے سے بھارت سے زیادہ آگے ہے جبکہ دہلی سرکار کے پاس کوئی روڈ میپ بھی نہیں۔ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کو مسئلے کے حل کیلئے ڈبے سے باہر نکل کر سوچنا ہوگا تاہم آج مقبوضہ کشمیر کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کشمیر کے معاملے پر من موہن حکومت کی سنجیدگی پر کبھی انگلی نہیں اٹھائی۔