8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:24
اکشے کمار9ستمبر کو اپنی44ویں سالگرہ منائیں گے
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . بالی ووڈ کے کھلاڑی اور ایکشن ہیرو اکشے کمار9ستمبر کو اپنی44ویں سالگرہ منائیں گے۔9ستمبر1967کو بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہونے والے ایکشن ہیرواکشے نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1991میں فلم سوگندھ سے کیاجس کے بعد سے وہ اب تک 90سے زائد بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ کھلاڑی،ہیرا پھیری،گرم مصالحہ،دھڑکن، نمستے لندن،بھول بھلیاں،ویلکم،سنگھ از کنگ،ہاؤس فل ،دے دھنا دن اورتھینک یو جیسی کئی کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے اکشے نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔بھارتی سینما کے لیے اکشے کی خدمات پر انہیں کینیڈا کی یونیورسٹی آف ونڈسر کی جانب سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے چوتھے سب سے بڑے سویلین ایوارڈپدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔