تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:24

قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ ڈھونڈنے کے لئے اشتہاردینے کا فیصلہ

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی نے درخواستوں کے حصول کیلئے 26ستمبر کی ڈیڈلائن مقررکردی ہے،اس ضمن میں پی سی بی کی ویب سائٹ پر اشتہار بھی دیا جائیگا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں کوچ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے قبل کمیٹی کے چیئرمین انتخاب عالم اوراراکین ظہیر عباس اور کرنل نوشاد کو چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے بریفنگ دی اورانہیں کوچ کی تلاش کیلئے فری ہینڈ دیا۔ اجلاس کے بعدچیئرمین کمیٹی انتخاب عالم نے میڈیا کو بتایا کہ کوچ کیلئے پی سی بی کی ویب سائٹ پراشتہاردیا جا ئیگا۔ آئی سی سی اوردوسرے ممالک کو بھی کہا جا ئیگا کہ وہ اپنی ویب سائٹس پراشتہاردیں۔ کمیٹی کے معاون رمیز راجہ سے زمبابوے میں پہلے ایک روزہ کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ انتخاب عالم کاکہنا ہے کہ کی تلاش کیلئے کمیٹی کو کوئی جلد نہیں۔ کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی جو اچھا ہو گا اسی کا نام تجاویز کیاجا ئیگا۔ موقع پر سابق کپتان ظہیر عباس نے ان خبروں کی تردید کی انہوں نے کوچ بننے کیلئے خواہش کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی کا 26 ستمبر کے بعد دوسرااجلاس کراچی اورضرورت پڑنے پرتیسرا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.