8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:35
ایک ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 16 کروڑ44 لاکھ ڈالرکا اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . ملکی زرمبادلہ میں کمی کاعمل رک گیا ہے اورایک ہفتے کے دوران ذخائر میں 16 کروڑ44 لاکھ ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق 3 ستمبرکوختم ہونے والے کاروباری ہفتے کو ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 کروڑ44 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 18 ارب 6کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 14 ارب 60 کروڑ ڈالراور کمرشل بینکوں کے پاس3 ارب 46کروڑ ڈالرموجودہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں حالیہ اضافہ عید کے موقع ترسیلات میں اضافے اور بیرونی محصولات کی وجہ سے ہوا ہے۔