8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:46
چین میں تیسری عالمی مجسمہ سازی کانفرنس کا آغاز
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . . . چین کے شہر Changchunمیں تیسری عالمی مجسمہ سازی کی کانفرنس کا گذشتہ روز باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔اس حوالے سے شہر میں مجسموں کے ایک پارک میں دنیا بھر کے مجسمہ سازوں کے بہترین مجسمے نمائش کے لیے پیش کردیے گئے ہیں۔1997سے اب تک Changchunمیں 11مجسمہ سازی کی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا ہے ۔اس سال دنیا کے100 مختلف ممالک سے تقریباً111مجسمہ سازوں کے بہترین تراشیدہ اور بیحد اہمیت کے حامل مجسمے اس شہر میں مجسموں کے لیے خاص مختص پارک میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔