تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:57

چینی پولیس نے 30ذہنی معذوروں کو جبری غلامی سے رہا کرا لیا

جنگ نیوز -


بیجنگ . . . . . فارن ڈیسک… چینی پولیس نے 30ذہنی معذوروں کو جبری غلامی سے رہا کرا لیا۔ امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابقچینی صوبے ہونان کی پولیس نے تیس ذہنی معذوروں کو رہا کرایا ہے جنہیں اینٹیں بنانے والے بھٹے پر غیر قانونی طور پرجبری مزدوری کے لئے غلام بنا کر رکھاگیا تھا۔ ان گرفتاریوں سے چین میں جدید غلامی کی مثال سامنے آئی جو جبری مزدوری کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔حکومت کی طرف سے غلامی کے خلاف سخت اقدامات کے دعووں کے باوجود یہ مسئلہ قائم ہے۔جبری مزدوری کے لئے غلام رکھنے کی حالیہ گرفتاریوں میں تین پولیس والوں کو بھی ان سے تعلقات کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے۔چین میں2007میں5سو افراد کو جبری غلامی سے رہا کرایا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.