تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:57

کابینہ کا پاکستانی بچوں کی رہائی کیلئے افغان حکومت سے مطالبہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد . . . . . وفاقی کابینہ نے افغانستان میں اغواء کئے گئے باجوڑ ایجنسی کے بچوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کیلئے اپیل کی ہے جبکہ افغان حکومت سے ان بچوں کی رہائی کیلئے مطالبہ بھی کیا ہے ۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد مین وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا، اس میں کراچی کی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ توانائی بحران سے نمٹنے کے منصوبہ اور اقدامات پر بھی بات کی گئی، سرکاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے افغان طالبان کی جانب سے دیر، چترال چیک پوسٹ پر حملوں کے خلاف شدید اظہار مذمت کیا ، کابینہ نے سیکیورٹی فورسز کو آئیندہ ایسے سرحدی مداخلت کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کرنے کا بھی کہا ، کابینہ نے قرار دیا کہ وجوہات ختم کئے بغیر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ قازقستان ، پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.