تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:8

بجلی کی پیداوارمیں اضافہ نہ ہوسکا،شارٹ فال33سو میگاواٹ

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے شارٹ فال 33 سو میگاواٹ پر برقرار ہے اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار 13ہزار782 میگاواٹ جبکہ مانگ 16ہزار997 میگاواٹ ہے اس طرح 33 سو میگاواٹ کا شارٹ فال موجود ہے جس سے شہروں میں 6 ، دیہات میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ترجمان پیپکو کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی ہائیڈل پیداوار 6ہزار80، تھرمل جنریشن ایک ہزار607 میگاواٹ اور آئی پی پیز سے 5ہزار 966 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.