تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:8

نجی بجلی گھروں کو ادائیگی،حکومت کمرشل بنکوں سے سوارب قرض لے سکتی ہے

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . نجی بجلی گھروں کو واجب الادا رقم کی ادائیگی کیلئے وزارت خزانہ کمرشل بینکوں سے 100ارب روپے قرض لے سکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے نجی بجلی گھروں کو رقم نہ دیے جانے کے بعد ان کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔ حکومت نے ان بجلی گھروں کورقم کی ادائیگی کی گارنٹی دی ہوئی ہے اور 100 ارب روپے کی ادائیگی سے ان کے زیر گردش قرضوں میں کمی آجائیگی۔ حکومت اور مختلف اداروں نے ان بجلی گھروں کو210 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.