تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:8

چین کی زبردست معاشی ترقی نے دولت مندوں کی تعداد بڑھادی

جنگ نیوز -


بیجنگ . . . . . چین کی زبردست معاشی ترقی نے ملک میں دولت مندوں کی تعداد بڑھادی ہے اور دوسال کے عرصے میں ارب پتی چینیوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔ غیرملکی جریدے کی شائع ہونیوالی فہرست میں بتایا گیاہے کہ چین میں ایک ارب ڈالر سے زائد اثاثے رکھنے والوں کی تعداد217 ہوگئی ہے۔ 2009 میں یہ تعداد 130 تھی۔ اس اضافے کے ساتھ چین امیر ترین افراد کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ کئی سال سے معاشی سست روی کا شکار امریکا تاحال سب زیادہ تعداد امیر ترین افرادکا گھر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.