تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:8

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز متحدہ عرب امارات میں ہوگی

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈکیخلاف سیریز کاشیڈول جاری کردیا،پاکستان اورانگلینڈکے درمیان میچز متحدہ عرب امارات میں ہونگے۔ پاکستان اورانگلینڈکے درمیان سیریز میں تین ٹیسٹ ،چارون ڈے اورتین ٹی ٹونٹی میچ ہوں گے۔پہلا ٹیسٹ سترہ جنوری سے دبئی میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ پچیس جنوری سے ابوظبی اورتیسرا ٹیسٹ تین فروری سے دبئی میں کھیلاجائیگا،پہلا ون ڈے تیرہ اوردوسرا ون ڈے پندرہ فروری کو ابوظبی میں ہوگا،اٹھارہ اوراکیس فروری کو ہونیوالے ون ڈے میچز کی میزبانی دبئی کریگا۔پہلے دو ٹی ٹوینٹی میچ 23 اور 25 فروری کو دبئی میں ہوں گے جبکہ تیسرا اورآخری ٹی ٹوینٹی ستائیس فروری کوابوظبی میں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.