تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15

بجلی کے نرخ بڑھانے سے صنعتی ترقی متاثر ہوگی ، اپٹما

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . ملک کی تجارتی انجمنوں نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صنعتی ترقی کا عمل متاثر ہوگا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوہر اعجاز نے کہا کہ ایک طرف توصنعتی شعبہ توانائی کے بحران سے دوچار ہے تو دوسری طرف بجلی کے نرخ ہر دو ماہ بعد بڑھادیئے جاتے ہیں جس سے صنعتوں کی مشکلات بڑھ روز بروز بڑھ رہی ہیں۔ فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے نائب صدر خالد تواب نے کہا کہ اس فیصلے ملک میں صنعتی ترقی کا عمل براہ راست متاثر ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو دس ستمبر کو ہونے والے مینجنگ کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا اور اس حوالے سے تجارتی انجمنوں کو درپیش مشکلات سے حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.