تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:27

معتمرین کی واپسی میں تاخیر، پی آئی اے سمیت 10کمپنیوں پر الزام

جنگ نیوز -
ریاض . . . . . سعودی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے سمیت دس غیر ملکی فضائی کمپنیوں کوعمرہ زائرین کی وطن واپسی میں تاخیر کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔سعودی حکومت نے سہ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے ترجمان خالد بن عبد اللہ الخیبری نے ایک بیان میں کہاہے کہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ پر بدھ کو 123 بین الاقوامی شیڈول پروازوں سے37 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جن میں سے 12 عمرہ فلائٹس تھی جو پاکستان سمیت دس غیر ملکی فضائی کمپنیوں کی ہے۔ انہوں نے تاخیر کی وجوہات جہازوں کی فنی خرابی اور آپریشنل بتائی ہے۔ عربی اخبار کے مطابق ائیرپورٹ میں گزشتہ تین دنوں سے پھنسے ہوئے ہزاروں مصری معتمرین نے ہنگامہ آرائی اور توڑھ پھوڑ کی۔ دوسری جانب سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی وطن واپسی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ اور حج سمیت سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن پر مشتمل سہ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.