تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:50

منظور وسان ایک ان پڑھ اور جاہل انسان ہیں،ذوالفقارمرزا پھر گرجے

جنگ نیوز -


کراچی …سابق صوبائی وزیرذوالفقار مرزا کی آتش فشانی جاری ہے، اور اب کی بار انہوں نے توپوں کا رخ کیا ہے موجودہ وزیر داخلہ منظور وسان کی جانب ۔ ذوالفقار مرزاکا کہنا ہے کہ منظور وسان ایک ان پڑھ اور جاہل انسان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سندھ میں اسلحہ لائسنس منسوخ کیے جارہے ہیں تو سب سے پہلے منظور وسان کے اسلحہ لائسنس منسوخ کئے جائیں۔ان کے جواب میں صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جس میں جتنا ظرف ہوتا ہے، وہ ویسی ہی بات کرتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز منظور وسان نے کہا تھا کہ جو پارٹی پالیسی پر عمل نہیں کرتا اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو الزامات اب لگارہے ہیں ان کا انکشاف اپنے دور حکومت کیوں نہیں کررہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.