تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:13

عمر قید کی سزا پانے والے نے عدالت میں شادی کرلی

جنگ نیوز -


لاہور…فلموں اور کہانیوں میں تو گینگسٹرز کے قصے آپ دیکھتے اورپڑھتے ہی ہیں مگر لاہور میں جرائم کی دنیا سے جڑے ایسے ہی ایک کردار نے ا حاطہ عدالت میں شادی کی جس میں پولیس والے اور وکلا باراتی بن کرنکاح کے چھو ہارے کھاتے رہے۔احاطہ عدالت میں موجود یہ ہے عمر قید کا مجرم زوہیب اطہر بٹ جس کا تعلق مزنگ کے ثاقب لنگڑا گروپ سے تھا، زوہیب پر الزام تھا کہ اس نے تھانے کی حددو میں پولیس اہلکار کو ہلاک کیا ،قتل کے مقدمے میں وہ بری ہواجبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی ۔آج ضلع کچہری میں زوہیب اطہر اور عاصمہ ریاض نکاح کے لیے اکٹھے ہوئے۔دلہن کے ہاتھو ں پر مہندی اور جسم پر عروسی جوڑا تو نہ تھا لیکن اس نے خود کو سرخ اور سیاہ رنگ کے دوپٹے سے چھپا رکھا تھا،عمر قید بھگتنے والا دولہا احاطہ عدالت میں شادی کے وقت بھی ایکشن اور غصے میں نظر آیا اور پولیس والوں کو اشاروں سے نچاتا رہا ، اس نے دلہن کے ساتھ وڈیو فلم بھی بنوائی مگر یہ فلم بنائی نیوز چینلز کے کیمروں نے، گینگسٹر کا باپ عدالت میں نکاح خواں کو لے کر آیا ساتھ وکیل بھی تھا دلہن کا کوئی رشتے دار یا عزیز موجود نہ تھا لگ رہا تھاکہ دلہن پہلے ہی گینگسٹر کے لواحقین کے قبضے میں ہے ،نکاح کے بعد بن بلائے باراتیوں میں چھوہارے تقسیم کئے گئے ،دولہا کے والدین کا کہنا تھاکہ شادی کی خوشی کے ساتھ ساتھ اکلوتے بیٹے کی قید کے باعث تکلیف بھی ہو رہی ہے۔شادی کی منفرد تقریب اپنے اختتام کو پہنچی جب پولیس اہلکار زوہیب کو واپس لے کر جانے لگے مگر جاتے جاتے دولہے نے پیار کرنے والوں کے لئے پیغام بھی دے ڈالا، کہ پیار کرو تو نبھاوٴ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.