8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:13
ٹیکساس:جنگل کی آگ سے تباہ حال میں متاثرین کی گھروں کو واپسی
جنگ نیوز -
ہوسٹن …امریکا کی ریاست ٹیکساس کے جنگلات اور قریبی رہائشی علاقے میں آتشزدگی کے بعد متاثرین گھروں کو لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔آتشزدگی نے4 افراد کی جان لی ہے اورسیکڑوں گھرتباہ کردیے ہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس تاریخ کی بدترین آتشزدگی سے ہوئے نقصانات کاتخمینہ لگارہی ہے۔بیسٹروپ کاؤنٹی سمیت مختلف علاقوں میں اس آگ نے8سوسے زائدمکانوں کوبھی خاکسترکیاہے اور لوگوں کاجلا ہوامال اسباب علاقے میں بکھراہواہے۔آگ سے ایک سوسولہ اسکوائرکلومیٹرعلاقے متاثرہے اور اہلکار جلے ہوئے مکانات کے ملبے میں ممکنہ طورپرموجودلاشوں کی بھی تلاش کررہے ہیں۔طوفان لی کے سبب ہواکے جھکڑآگ پھیلانے کاباعث بنے تھے اور طوفان کا زور ٹوٹنے ہی پرآگ پر قابوپانے میں مددملی ہے۔امریکا کی ریاست ٹیکساس تاریخی خشک سالی کاشکارہے اوراس صورتحال نے آتشزدگی کیلئے زمین ہموارکی۔قریباًنصف فیصدآگ پرقابوپالیاگیاہے۔مگراب بھی وسطی ٹیکساس کے ہزاروں رہائشی اپنے گھروں کی حالت دیکھنے کیلیے نہیں لوٹ سکے ہیں۔