9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:47
بین الاقوامی قوتیں پاکستان توڑنے کی سازشیں کررہی ہیں،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن. . . ... . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوتیں پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازشیں کررہی ہیں۔الطاف حسین نے لند ن اور پاکستان میں رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوتیں میرے قتل کی سازشیں کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہادت قبول کروں لیکن نظریے اور مشن کے مقصد کا سود انہیں کروں گا۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جو کچھ کراچی میں ہورہا ہے وہ پاکستان توڑنے کی سازش ہے۔جو اس سازش کی حمایت کررہے ہیں وہ بھی اس سازش کا حصہ بن رہے ہیں۔ایم کیوایم اس بین الاقوامی سازش کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر قتل کردیا جاؤں تو کارکنان میرے درس کے مطابق لائحہ عمل بنائیں۔متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا کھیل کھیلا جارہا ہے۔کوئی سمجھتا ہے کہ اردو بولنے والوں کو غلام بنا لے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن سے رہنا چاہتے ہیں۔