تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:47

اوباما نے روزگار کیلئے 447 ارب ڈالر کا منصوبہ کانگریس میں پیش کردیا

جنگ نیوز -


واشنگٹن. . . . .. .. امریکی صدر بارک اوباما نے روزگار کیلئے 447 ارب ڈالر کا منصوبہ کانگریس میں پیش کردیاکانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر بارک اوباما نے کہاکہ ری بپیلکن سیاسی سرکس کے بجائے بل فورا کانگریس سے پاس کرے۔ اوباما کے مطابق روز گار کے متعلق منصوبے معیشت کو سہاراملے گا۔روزگار کے متعلق منصوبے سے مختلف شعبوں میں شہریوں کو روز گارکے مواقع میسر ہوں گے۔ سٹرکوں، ٹرینوں اور فضائی انفراسٹرکچر کیلئے50 بلین ڈالر دیے جائیں گے۔ شہری معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے پوری محنت سے اپنا ذمہ داریاں پورا کریں۔ امریکی صدر معاشی خسارے سے نمٹنے سے متعلق مزید اقدامات کا اعلان 19 سمتبر کو کریں گے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.