9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:47
منڈی بہاوٴالدین:مقتول نوجوان کے لواحقین کا پولیس کیخلاف احتجاج
جنگ نیوز -
منڈی بہاوٴالدین. . . .. . . منڈی بہاوٴالدین میں ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے مقامی پولیس کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والے بیس سالہ رفاقت علی کے قتل کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں کیا گیا اور پولیس ملزمان کو تحفظ فراہم کر رہی۔مظاہرین نے آئی جی پنجاب سے قتل کا مقدمہ درج اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ۔