تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:58

چلی:تعلیمی نظام کے خلاف طلبہ پھر سڑکوں پر، پولیس سے جھڑپیں

جنگ نیوز -
سانتیاگو . . . ... . . .تعلیمی نظام کے خلاف چلی کے طلبہ پھر سڑکوں پر نکل آئے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔چلی کے طلبہ ایک دفعہ پھر تعلیمی نظام میں اصلاحات کیلئے سانتیاگو کی سڑکوں پر نکل آئے۔ اس موقع پر طلبا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ طلبا کا مطالبہ ہے کہ معیار تعلیم بہتر بنایا جائے اور یونی ورسٹی کی فیسیں کم کی جائیں جبکہ شہریوں کو ابتدائی تعلیم مفت فراہم کی جائے۔ مطالبات کی فہرست میں طلبا کیلئے کرایوں میں رعایت فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ اس سے پہلے تین ستمبر کو چلی کے صدر نے طلبا کے رہنماوٴں سے ملاقات کرکے ان کی ایک ماہ سے جاری احتجاج ختم کرایا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.