تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:4

کراچی بدامنی کیس، سپریم کورٹ از خود نوٹس کی سماعت آج بھی ہوگی

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں امن و امان سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج پھر ہوگی۔گزشتہ روز کراچی کی صورتحال پرسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہاکہ ملک میں جب بھی مارشل لاء لگایا گیا امن و امان کی خراب صورتحال کو بنیاد بنایا گیا۔انہوں نیریمارکس دیئیکہ سپریم کورٹ نے31 جولائی 2009 کے فیصلے سے مارشل لاء کا راستہ بند کردیا ہے اب امن وامان حکومت کوبہتر بنانا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کے روبرو بلوچ اتحاد تحریک، متحدہ قومی موومنٹ اور ملیر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دلائل مکمل کیئے گئے جبکہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر آج اپنے دلائل مکمل کریں گے ۔گزشتہ روز سماعت کے بعد آئی ایس آئی کے بریگیڈئر محمد شفیق نے کراچی کی صورتحال پر چیمبر میں ججوں کو بریفنگ دی جس میں اٹارنی جنرل سمیت کسی وکیل کو شریک نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.