تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:15

یوایس اوپن ٹینس میں خواتین کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

جنگ نیوز -


نیویارک…یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ سرینا، اسٹوزر، کربر اور ووزنیاکی تو لاسٹ فور میں پہنچ گئیں لیکن سیکنڈ سیڈ ویرا زووناریوا کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ نیو یارک میں جاری ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی سامنتھا اسٹوزر نے سیکنڈ سیڈ روس کی ویرا زووناریوا کو چھہ تین، چھہ تین سے اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کیا، امریکہ کی سرینا ولیمز کو روس کی انستاسیا پیولی چینکواکے خلاف کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا اور انھوں نے مقابلہ چھہ ایک اور سات پانچ سے جیت کر لاسٹ فور میں جگہ بنالی ، ٹاپ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی بھی کوارٹر فائنل میں جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ کے خلاف با آسانی چھہ ایک سات چھہ سے کام یاب رہیں، آخری کوارٹر فائنل میں جرمنی کی اینجلیک کربر نے اٹلی کی فلیویا پینیٹا کو سخت مقابلے کے بعد چھہ چار، چار چھہ اور چھہ تین سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.