تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:15

کراچی کے علاقے سچل گوٹھ سے نوجوان کی لاش برآمد

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے سچل گوٹھ سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سچل گوٹھ کے قریب واقع عبد اللہ شاہ غازی گوٹھ سے رات گئے ایک شخص کی لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش جناح اسپتال منتقل کردی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 20 سالہ نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ رابطہ کرنے پر متعلقہ پولیس حکام نے بتایاکہ ہلاکت کے حوالے سے معلومات اور شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے واقعہ لین دین اور رقم کا تنازعہ لگتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.