9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:27
چین میں ڈیلیان فیشن فیسٹیول کا آغاز
جنگ نیوز -
ڈیلیان…این جی ٹی…چین کے شہر ڈیلیان میں ڈیلیان فیشن فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں مختلف ممالک کے قومی و ثقافتی ملبوسات کی نمائش کی جارہی ہے۔اس فیشن فیسٹیول میں ناصرف ماڈلز نے قرونِ وسطیٰ دور سے لیکر نپولین دور تک بلکہ جدید دور میں مختلف ممالک کے روایتی ثقافتی ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی۔اس ایونٹ میں مختلف ثقافتوں اور قدیم تہذیب کی عکاسی کرتے تقریباً 150خوبصورت اور دیدہ زیب لباسوں کی نمائش سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔