9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:49
اوباما کی تقریر کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کاامکان
جنگ نیوز -
نیویارک…بارک اوبامہ کے نوکریاں بڑھانے کے معاشی بحالی کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں بڑھنے اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ایشیائی مارکیٹس میں امریکی خام تیل ذخائر کم ہونے کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد اس کے سودوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے ۔ نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج لائٹ سوئٹ خام تیل اکتوبر کے سودے 23 سینٹس اضافے کے ساتھ 89 ڈالر 28 فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے جب کہ لندن برینٹ نارتھ سی کروڈ اکتوبر کے سودے 21 سینٹس اضافے کے ساتھ 114ڈالر 76سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے دوسری جانب صدر اوبامہ کے پیکیج کے اعلان کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ سونے کی قیمتوں میں بھی کمی ہو سکتی ہے بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18ہزار 69ڈالر فی اونس پر دیکھی گئی۔