تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:13

پنجاب میں ڈینگی کی یلغار،اسکولوں میں مارننگ اسمبلی پر پابندی عائد

جنگ نیوز -


لاہور…پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضو ں کی مجموعی تعداد اکیس سو چوہتر جبکہ لاہور میں1972 ہوگئی،جبکہ صرف لاہورمیں 7 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں، وزیر اعلیٰ نے شہر میں اسپرے مہم دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں ڈینگی وائرس کے خدشات کے پیش نظر آئندہ دو ماہ تک مارننگ اسمبلی پر پابندی عائد کردی گئی۔ لاہور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں روز بروز مسلسل اضافہ ہورہا ہے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں تیز بخار میں آنے والے مریضوں کا رش جاری ہے محکمہ صحت نے اسپتالوں میں مزید ڈینگی وارڈز بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے لوگوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن بنادی گئی ہے تاکہ لوگ فون پر ڈاکٹروں سے رابطے میں رہیں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ڈینگی مچھر کو مارنے کے لیے آلات اور ادویات درآمد کی جائیں اور سپرے میں معیاری ادویات استعمال کی جائیں،انہوں نے کہا کہ سپرے مہم موثر انداز میں دوبارہ شروع کی جائیں دوسری جانب پنجاب کے وزیرتعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سرکاری اور نجی اسکولوں میں ڈینگی وائرس کے خدشات کے پیش نظر آئندہ دو ماہ تک مارننگ اسمبلی پر پابندی عائد کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.