9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:13
سندھ ہائیکورٹ میں 2ایڈیشنل ججز کو مستقل بنانے کی تجویز مسترد
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اعلی عدلیہ میں ججز تقرر کی پارلے مانی کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ میں چھ ایڈیشنل ججز میں سے دو کو مستقل بنانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے دیگر چار سے متعلق تجویز کی منظوری دے دی ہے ۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پھر اسلام آباد میں سینیٹر نیئربخاری کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے گزشتہ روز بھی اجلاس میں ججز تقرر کے معاملے پر غور کیا تھا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل بنانے کی تجویز ، پارلیمانی کمیٹی کو بھیجی تھی ، کمیٹی اجلاس کے بعد اس کے چیئرمین نیئربخاری نے بتایا کہ پارلے مانی کمیٹی نے ایڈیشنل ججز غلام سرور کورائی اور عرفان سعادت خان کا نام مسترد کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جن ایڈیشنل ججز کے نام منظور کئے گئے ہیں ان میں شاہدانورباجوہ،احمدعلی شیخ، عقیل احمد عباسی اور منیب اختر صدیقی شامل ہیں ،ججز کی منظوری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات اب صدرمملکت کو بھیج جائیں گی جبکہ نام مسترد کرنے کی وجوہات ، جوڈیشل کمیشن کو دی جائیں گی۔