9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:59
سندھ میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی…ڈینگی سرویلینس سیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی ہے۔ ڈینگی سرویلینس سیل کے مطابق نئے مریضوں میں سات مریض کراچی میں اور ایک سکھر میں رپورٹ ہوا ہے۔ رواں ماہ کے دوران اب تک رپورٹ ہونے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ ڈینگی سرویلینس سیل نے رواں سیل کے دوارن اب تک رپورٹ ہونے والے کیسس کی مجموعی تعداد 190 ہوگئی۔