تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:46

اٹلی: پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

جنگ نیوز -


روم ... اٹلی میں ٹیکسوں میں اضافے اور بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لئے سادگی پلان پر آج ووٹنگ ہوگی ،دوسری جانب پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں،اطالوی پارلیمنٹ آج چون ارب یورو کا سادگی پلان منظور کرانے کے لئے ووٹنگ کررہی ہے،لیکن ملک بھر میں اس کیخلاف احتجاج کیا جارہاہے،ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ ہاوٴس کا گھیراوٴ کیا،جہاں پولیس نے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی،اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا،مشتعل افراد حکومت کے استعفے کا مطالبہ کررہے تھے،مظاہرین نے پولیس پر حملے بھی کئے،تاہم کسی کے زخمی ہونے یا گرفتاری کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.